امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کیا ہے۔
کلنٹن نے ایک ٹویٹ میں اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ وہ ہفتے کو اس کا باضابطہ اعلان کریں گی۔
58 سالہ ٹم کین معتدل رہنما ہیں اور ہلیری نے انھیں ایسے امیدواروں پر ترجیح دی ہے جن کا جھکاؤ بائیں بازو کی جانب زیادہ ہے۔
ٹم کین اسقاطِ حمل کے خلاف ہیں اور وہ آزادانہ تجارت کے معاہدوں کے حامی ہیں۔
نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ورجینیا کو اہم میدانِ جنگ قرار دیا جا رہا ہے۔
کین ہسپانوی زبان روانی سے بولتے ہیں اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مہم کے دوران ہسپانوی امریکی ووٹروں کی حمایت حاصل کر سکتے ہیں۔
وہ تجربہ کار سیاست دان ہیں اور انھیں نائب صدر کے لیے ’محفوظ‘ انتخاب قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.