دمام ،سعودی عرب ،،،،سانحہ 16 نومبر کی یاد میں جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان ( خلیج ) کے زیر اہتمام ” یوم غم ” کی تقریب منعقد ہوئی ،،،جس میں جرنلسٹ فاونڈیشن کی ٹیم اور عہدیداراں کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ افراد نے شرکت کی ،،،،تقریب سے مواصلاتی خطاب میں جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سمندر پار چیپٹر کے سربراہ ناصر محمود ملک نے کہا ،کہ ہم کسی بھی قیمت پر اپنی پاک سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کریں گئے ،،،چاہے کچھ بھی ہو کسی بھی قیمت پر اپنے بچوں کا خون معاف کریں گئے اور نہ بھولیں گئے ،آج وطن کی مٹی ہر پاکستانی سے یہ تقاضہ کر رہی ہے کہ اٹھو اور اپنے بچوں کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنا دو ،،،، تقریب میں شہدا کے ایصال ثواب اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ،،،تقریب میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ 16 تاریخ کو یوم غم منایا جائے گا ،جب تک کہ آخری دہشت گرد بھی انجام کو نہیں پہنج جاتا
Comments are closed.