راولپنڈی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی گرفتاری پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اصل کھیل تو اب شروع ہو گا
۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عزیز بلوچ کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، کراچی میں اصل کھیل تو اب شروع ہوگا، رینجرز کو مکمل سیاسی حمایت مل گئی تو بڑی تبدیلی آسکتی ہے، فروری میں مزید گرفتاریاں ہونے کا امکان ہے، ایم این ایز سمیت بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی بڑوں پر ہاتھ ڈالنا ضروری ہے، 12 بڑوں پر ہاتھ ڈالے بغیر پنجاب میں امن نہیں ہو سکتا۔
Comments are closed.