ریاض 19 دسمبر 2014، جمعہ کو یوم دعا کے طور پر منایا گیا،ہزاروں پاکستانیوں اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے حرمیں شریفین اور خلیج بھر کی مساجد میں اپنے شہید بچوں اور انکے اہل خانہ کے لیے دعائیں کیں
اکثر مقامات پر رقت انگیز مناظر، سارے ماحول پر ابھی تک افسردگی طاریجدہ سعودی عرب ،جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان (گلف ریجن ) دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اپنے تمام ہم وطنوں اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مسلمان بھائیوں کی شکر گذار ہے کہ انہوں نے دکھ تکلیف اور اذیت کے ان ناگہانی لمحات میں بے مثال یک جہتی اور لافانی حب الوطنی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ،ہماری درخواست پر 3 روز تک مکمل یوم سوگ منایا اور تمام سیاسی، مذہبی ،سماجی اور نجی تقریبات اور پروگرام منسوخ کر کے پاک وطن کی حرمت پر قربان ہو جانے والے ننھے فرشتوں کے لیے عقیدت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ان بہن بھائیوںاور بیٹے، بیٹیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا جن کے جگر گوشے اس ظلم اور بربریت کا نشانہ بنے. مختلف شہروں سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ماحول ابھی تک افسردہ اور لوگ مضمحل ہیں.
اللہ پاکستان اور پاکستانیوں اور سارے عالم میں بسنے والے سرور کائناتؐ کے امتیوں کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے. آمین
Comments are closed.