مانچسٹر ١١نومبر ٢٠١٥ء: اوورسیز پاکستانی سٹیزنز آرگنائزیشن کے چئرمین چوہدری غلام نبی شاہد نے اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار ےکجہتی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانی سٹیزنز آرگنائزےشن کی طرف سے ،دیوالی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی لندن آمد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی دور حاضر کا سب سے بڑادہشتگردہے۔ لہٰذا وہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون و برطانوی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر پابندی آئید کریں اور اگر ایسا نہ ہو سکے تو پھر وہ نریندر مودی کی برطانیہ میں تمام تقریبات کا بائیکاٹ کریں۔
چوہدری غلام نبی شاہد نے اعلان کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی سٹیزنز آرگنائزیشن نریندر مودی کی برطانیہ آمدکےخلاف١٢ اور١٣نومبر کو ہونے والے احتجاج میں باقاعدہ شریک ہو گی۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم تمام پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے اپنے مظلوم کشمیری و بھارتی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں اور تحریک آزادی کشمیر کو طقویت بخشیں۔اور دنیا پر ثابت کر دیں کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں لہٰذا ہمیں کوئی جدا نہیں کر سکتا۔
Comments are closed.