پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ملحق مارگلہ کے پہاڑی سلسلے پر پانچ سال کے بعد پہلی بار برف باری ہوئی ہے۔
اسی طرح خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں آٹھ سال کے بعد برف باری ہوئی جس سے اچانک سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر محمد حنیف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’چونکہ یہ ایل نینو کا سال ہے اس لیے برف باری کا ہونا غیر معمولی بات نہیں ہے کیونکہ ایسا ہر چار سال بعد ہوتا ہے۔‘
انھوں نے بتایا کہ ’ایل نینیو موسمیاتی اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے کہ دنیا کے سمندر گرم ہونے کی وجہ سے پانی سے بخارات زیادہ بنتے ہیں اور اس کے زیرِ اثر بعض علاقوں میں بے تحاشا بارشیں ہوتی ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں بارشیں بالکل نہ ہونے کے باعث خشک سالی ہو جاتی ہے۔‘
اسلام آباد میں برف باری کا سلسلہ مختصر مدت کے لیے رہا اور دوپہر ایک بجے کے قریب موسم اچانک بدل کر خوشگوار ہو گیا اور دھوپ نکل آئی۔
ہم نے اپنے قارئین سے برف باری کی تصاویر منگوائیں، جو آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔
Comments are closed.